شاہ مدینہ یثرب کے والی
سارے نبی تیرے در کے سوالی
قدموں میں تیرے عرش بریں ہے
تجھ سا جہاں میں کوئی نہیں ہے
کاندھے پہ تیرے کملی ہے کالی
مذ ہب ہے تیرا سب کی بھلائی
مسلک ہے تیرا مشکل کشائی
دیکھ اپنی امت کی خستہ حامی
ہے نور تیرا شمس و قمر
تیرے لبوں کی لالی گہر میں
پھولوں نے یری خوشبو چرا لی
تیرے لئے ہی دنیا بنی ہے
نیلے فلک کی چادر تنی ہے
تو گر نہ ہوتا دنیا تھی خالی
0 comments:
Post a Comment